پاکستان رگبی یونین نے ایشین ڈویلپمنٹ رگبی سیریز کیلئے قومی سیونز ٹیم کا اعلان کردیا
پیر 22 فروری 2016 18:47
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) پاکستان رگبی یونین نے متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں ہونیوالے ایشین ڈویلپمنٹ رگبی سیونز سیریز کیلئے قومی سیونز رگبی ٹیم کا اعلان کردیا۔ ہیڈ کوچ شکیل احمد کے مطابق 12 رکنی ٹیم میں بلال اکبر، وسیم عباس، احمد خالد وقاص، حمزہ ہمایوں الدین، ایوب ظفر، احمد وسیم، علی شاہد،داؤد گل، خالد حسین بھٹی، عمر اسلام، طاہر رفیع اور محمد شعیب اختر شامل ہیں۔
ٹیم مینجمنٹ میں شکیل احمد ہیڈ کوچ، سید معظم علی شاہ مینجر اور ڈاکٹر محمد ہاشم فزیو شامل ہیں۔ پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل احمد کے مطابق موجودہ کھلاڑیوں میں سے بہترین ٹیم بنائی ہے ۔ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم سے اچھی توقعات وابستہ ہیں۔ امید ہے کہ کھلاڑی توقعات پر پورا اترتے ہوئے اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔(جاری ہے)
پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ کے مطابق پاکستان رگبی یونین کی کوششیں ہیں کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا موقع ملے۔
ہیڈ کوچ شکیل احمد نے کافی محنت کی ہے اور ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔ فوزی خواجہ کے مطابق ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار دونوں طرح کے کھلاڑی ہیں مگر زیادہ تر نوجوان کھلاڑی ہیں جن سے توقع ہے کہ وہ اچھا کھیل پیش کریں گے۔ ٹیم 25 فروری کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی ۔ العین شہر میں ہونیوالی ایشین ڈویلپمنٹ رگبی سیونز سیریز میں چائنیزتائی پے، بھارت، ایران،قازقستان، لبنان، پاکستان، فلپائن، قطر، سعودی عرب ، شام ، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.