قائمہ کمیٹی داخلہ و انسداد منشیات میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ(ترمیمی) آرڈیننس2015 کی منظوری ایک بار پھرموخر

چیئر مین کمیٹی لیگی اراکین کا ا انتظار کر تے رہے، کورم پورا ہونے کے باوجود اپوزیشن اراکین کی آرڈیننس پر تیاری نہ ہونے کا بہانہ بنا کر اجلاس (کل) تک ملتوی کر دیا،اپوزیشن جماعتوں کا ترمیمی آرڈیننس کی بھر پور مخالفت کا فیصلہ چیئر مین کمیٹی رانا شمیم آرڈیننس کی متفقہ منظوری کیلئے سرگرم

پیر 22 فروری 2016 19:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ(ترمیمی) آرڈیننس2015ایک بار پھر منظور نہ ہوسکا، کمیٹی چیئر مین لیگی اراکین کا ا انتظار کر تے رہے،لیگی ارالیکن کمیٹی کی عدم شرکت پر چیئر مین کمیٹی نے کورم پورا ہونے کے باوجود اپوزیشن اراکین کی آرڈیننس پر تیاری نہ ہونے کی وجہ کا بہانہ بنا کر کمیٹی کا اجلاس (کل)منگل تک موخر کر دیا ،اپوزیشن جماعتوں نے ترمیمی آرڈیننس کی بھر پور مخالفت کا فیصلہ کر لیا،چیئر مین کمیٹی رانا شمیم احمد خان آرڈیننس کو کمیٹی سے متفقہ طور پر منظور کراونے کیلئے سرگرم ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئر مین رانا شمیم احمد خان پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں کمیٹی رکن یوسف تالپور ،شیر اکبر،نعیمہ کشور،سیدافتخارالحسن ،وزیر مملکت برائے داخلہ بلیغ الرحمن،وزارت داخلہ کے حکام سمیتاسلام آباد ضلعی انتظامیہ حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیئر مین کمیٹی کورم پورا ہونے کے باوجود لیگی اراکین کمیٹی کا انتظار کر تے رہے کیونکہ اس سے قبل کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے ا راکین نے بل کی بھرپور مخالفت کی تھی۔

چیئر مین کمیٹی نے لیگی اراکین کمیٹی کے نا آنے کے بعد کمیٹی کا اجلاس شرکت کر نے والے اراکین کی آرڈیننس پر تیاری نا ہونے کا بہانہ بنا کر کمیٹی کا اجلاس (آج)بدھ تک موخر کر دیا،اور موقف اختیار کیا کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ اجلاس 23 تاریخ کوہونا طے پایا تھالیکن کمیٹی کا اجلاس ایک دن قبل ہی بلالیا گیا،جس کی وجہ سے اراکین کو تیاری کا موقع نہیں ملا اس لئے اجلاس (کل)تک موخرکر دیا گیا ہے،دوسری جانب ذرائع کے مطابق چیئر مین کمیٹی اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کو متفقہ طور پر منظور کراونے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں ،اور کمیٹی کے اجلاس سے قبل بھی چیئر مین کمیٹی پیپلز پارٹی کے وکن کمیٹی یوسف تالپور کو بھی آرڈیننس پر مطمن کر نے میں مگن رہے، دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے آرڈیننس کی بھر پور مخالفت کا فیصلہ کیا ہے، اور امکان ہے کہ آرڈیننس کو پاس کر نے کا فیصلہ ووٹنگ کے ذریعے کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد لاکل گورنمنٹ(ترمیمی) آرڈیننس2015 وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے پیش کیا گیا تھا ۔