نیب نے ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کرپشن سمیت دیگر الزامات سے متعلق انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کردی،عدالت کا نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم،سماعت 5مارچ تک ملتوی۔۔ڈاکٹر عاصم نے قومی خزانے کو 450ارب روپے کا نقصان پہنچایا ،زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ، منی لانڈرنگ، کرپشن اور کمیشن لینے جیسے سنگین الزامات ہیں۔تفتیشی افسر نیب ضمیرعباسی ۔۔ 26فروری تک ڈاکٹر کو نیب کی تحویل میں 90دن پورے ہو جائینگے ابتک ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا گیا۔جج احتساب عدالت ۔۔اگرریفرنس فائل نہیں کیا گیا تو ان کے موکل کو حراست میں رکھنے کاکوئی جوازنہیں ہے۔وکیل ڈاکٹرعاصم کے دلائل
پیر 22 فروری 2016 19:12
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب) نے سندھ ہائیرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف کرپشن سمیت دیگر الزامات سے متعلق انکوائری رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم سے کرپشن، بدعنوانیوں، گیس کی مصنوعی قلت، منی لانڈرنگ اسپتال کا غیر قانونی استعمال سرکاری زمینوں پر قبضے سمیت 5 الزامات میں تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔
عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 5مارچ تک ملتوی کردی۔آج پیرکوسخت سیکورٹی میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے 5 الزامات میں احتساب عدالت میں پیش کیاگیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کی والدہ اور بہن بھی عدالت میں موجود تھیں ۔ نیب نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف کرپشن، منی لانڈرنگ، زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ اور کمیشن لینے جیسے کیسز میں انکوائری مکمل کرتے ہوئے رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.