کراچی: پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی،پولیس مقابلے میں 8مبینہ دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی ملیر راؤ انوار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 22 فروری 2016 19:44

کراچی: پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی،پولیس مقابلے میں 8مبینہ ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2016ء) کراچی کے علاقے پپری میں پولیس اور حساس اداروں کی دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کے دوران پولیس مقابلہ ہوگیا۔جس میں 8مبینہ دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ پولیس نے پپری میں نعیم بخاری اور فاروق کی نشاندہی پر چھاپہ مارا کہ دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی جس میں 8مبینہ دہشگرد ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے مزید بتایا کہ پپری سے پولیس چھاپے کے دوران فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گڈاپ میں گھیر لیا گیا تھا،جو دو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے،تاہم اس موقع پر فائرنگ کے تبادلے میں یہ دہشت گرد بھی مارے گئے.انہوں نے کہا کہ ان فرار ہونے والے دہشت گردوں کوفون سمز کی مدد سے تلاش کیا گیا.

متعلقہ عنوان :