حزب اﷲ کی وجہ سے سعودی امدادبند ہوئی،لبنانی آرمی چیف

لبنانی حکومت سے حزب اﷲ کو نکیل ڈالنے کا مطالبہ،سعودی عرب پر تنقید قابل قبول نہیں،سمیر جعجع کی گفتگو

پیر 22 فروری 2016 19:51

حزب اﷲ کی وجہ سے سعودی امدادبند ہوئی،لبنانی آرمی چیف

الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) سعودی عرب کی جانب سے لبنان کی سیکیورٹی فوسز کی امداد روکے جانے کے اعلان کے ردعمل میں جہاں بعض سیاسی جماعتوں نے اس پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے وہیں ملک بیشتر سیاسی قیادت سعودی اقدام کو ایران نواز حزب اﷲ کی پالیسیوں کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق لبنان کی ایک سرکردہ سیاسی جماعت ’لبنانی فورسز‘ کے سربراہ سمیر جعجع نے سعودی عرب کی جانب سے لبنانی فوج کی امداد روکنے کی تمام ذمہ داری حزب اﷲ پرعاید کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا وہ حزب اﷲ کو ریاض پر یلغار سے روکے۔

ادھر لبنانی کابینہ کے حزب اﷲ مخالف وزیرعدل اشرف ریفی نے میچل سماحہ کیس کو اعلیٰ عدالتی کونسل میں پیش نہ کیے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج استعفیٰ پیش کردیا ۔

(جاری ہے)

وزیر انصاف کے استعفے سے متعلق بات کرتے ہوئے سمیر جعجع نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ مارچ گروپ 14 حکومت میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے لبنان اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو کابینہ میں مزید وزراء بھی اپنے استعفے دے سکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سمیر جعجع نے بیروت حکومت کے حزب اﷲ کے حوالے سے اختیار کردہ موقف کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حزب اﷲ کو سعودی عرب کے خلاف جارحیت اور بلا جواز الزام تراشی سے منع کرے۔

متعلقہ عنوان :