ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف رحم کی اپیل کے فیصلے سے قبل صدر اور اہل خانہ کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

قادری کی اپیل مسترد کئے جانے کی صورت میں اسلام آباد میں دفعہ 144کے نفاذ کاامکان …… صدر کے سیکرٹری کا تبصرہ سے گریز

پیر 22 فروری 2016 20:01

ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف رحم کی اپیل کے فیصلے سے قبل صدر اور ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے الزام میں گرفتار ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف رحم کی اپیل کے فیصلے سے قبل صدر ممنون حسین اور اہل خانہ کی سیکیورٹی بڑھادی گئی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ممنون حسین کی جانب سے ممتاز قادری کی سزائے موت کے خلاف رحم کی اپیل سے متعلق فیصلے سے قبل ایوان صدر میں صدر اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی حکام کے مطابق اگر صدر ممنون حسین کی جانب سے ممتاز قادری کی رحم کی اپیل مسترد کر دی گئی تو پورے اسلام آباد کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا اور اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کردی جائے۔ صدر ممنوں حسین کے سیکرٹری شاہد خان نے اس معاملے پر بیان دینے سے گریز کیا۔

متعلقہ عنوان :