وزیر اعلیٰ پنجاب کا معروف شاعر و دانشور امجد اسلام امجد کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 22 فروری 2016 20:18

وزیر اعلیٰ پنجاب کا معروف شاعر و دانشور امجد اسلام امجد کے والد کے انتقال ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف شاعر و دانشور امجد اسلام امجد کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :