ترک پائلٹ کی سعودی فوجیوں کے ساتھ سیلفی کی غیرمعمولی پذیرائی
تصویر ترکی، سعودی فوجی تعلقات کی مضبوطی کی علامت ہے،دفاعی تجزیہ نگار
پیر 22 فروری 2016 20:31
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) تْرکی کے ایک ہواباز کی مشترکہ فضائی مشقوں کے دوران سعودی عرب کے لڑاکا فوجیوں کے ہمراہ لی گئی ایک سیلفی نے ایک سوشل میڈیا پرغیرمعمولی پذیرائی حاصل کی ہے جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پرایک نئی بحث چھڑ چکی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حال ہی میں تْرکی کے ایف سولہ جنگی طیارے کے ایک پائلٹ نے سعودی فوجیوں کے ہمراہ بنائی سیلفی مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ’ٹوئٹر‘‘ پر پوسٹ کر دی ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں اسے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی وہیں بعض حلقوں میں اسے تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا۔
ترک اخبار’مطابق پائلٹ نے یہ سیلفی اناطولیہ ریاست کے وسطی علاقے قونیہ میں ہونے والی فوجی مشقوں کے دوران اس وقت لی تھی جب سعودی عرب اور ترکی کے فضائی دستوں کی مشقیں جاری تھیں۔(جاری ہے)
بعد ازاں یہ تصوریر ترکی کے دفاعی تجزیہ نگار ’میتین گورسان‘ نے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک پائلٹ کی جنگجوؤں کے ہمراہ سیلفی ریاض اور انقرہ کے درمیان گہرے تعلقات بالخصوص فوجی شعبے میں باہمی تعاون کا واضح ثبوت ہے۔عسکری ذرائع کے مطابق 15 سے 19 فروری تک قونیہ میں جاری رہنے والی فوجی مشقوں میں سعودی عرب کے پانچ ایف پندرہ جنگی طیاروں نے حصہ لیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.