Live Updates

نوازشریف اپنی جماعت کو جمہوری بنانا چاہتے ہیں تو عمران خان رہنمائی کیلئے تیار ہیں ، نعیم الحق

مسلم لیگ جمہوری نہیں آمرانہ طرز سیاست کی علمبردار ہے نواز شریف خود اپنی جماعت میں انتخابات کرونے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، بیان

پیر 22 فروری 2016 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنی جماعت کو جمہوری بنانا چاہتے ہیں تو عمران خان ان کی رہنمائی کیلئے تیار ہیں ، مسلم لیگ جمہوری نہیں آمرانہ طرز سیاست کی علمبردار ہے ، نواز شریف خود اپنی جماعت میں انتخابات کرونے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

ا پنے ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ روز اول سے کہتے آئے ہیں کہ مسلم لیگ جمہوری نہیں آمرانہ طرز سیاست کی علمبردار ہے وزیراعظم نے ہمیشہ اپنی جماعت میں آمرانہ انداز سیاست کی حوصلہ افزائی کی ہے وزیراعظم کا انداز حکمرانی بھی انتہائی آمرانہ ہے وزیراعظم نے ضیاء الحق کی تعلیمات کی روشنی میں پارلیمانی کو بھی عضو معطل بنا رکھا ہے وزیراعظم وفاقی کابینہ او مشترکہ مفادات کونسل جیسے آئینی اداروں کو خ اطر میں لانا ضروری نہیں سمجھتے نواز لیگ احتجاج کرنے والوں پر گولیاں برسا کر انہیں قتل کرتی ہے پلڈاٹ کی رپورٹ بتارہی ہے کہ مسلم لیگ میں جمہوریت بتدریج گراوٹ کا شکار ہے نواز شریف خود اپنی جماعت میں انتخابات کروانے کا تصور تک نہیں کرسکتے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات