آئیسکو عملہ صارفین کو بجلی سے متعلق درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کریں،سی ای او رانا عبدالجبار کی ہدایت
پیر 22 فروری 2016 21:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) چیف ایگزیکٹیو آئیسکو ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے آئیسکو سٹاف پر زور دیا ہے کہ وہ صارفین کو بجلی سے متعلق درپیش مسائل کے فوری حل کے لئے اقدامات کریں ،صارفین کمپنی کا قیمتی اثاثہ ہیں مطمئن صارف کمپنی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ صارفین کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں او ر شکایات کا ازالہ احسن طریقے سے کیا جائے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں سول لائنز کمپیلنٹ دفتر کے اچانک دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی حادثات سے بچاؤ کیلئے تمام حفاظتی آلات کی دستیابی اور استعمال کو یقینی بنایا جائے اورلائن سٹاف بغیر حفاظتی سامان ہر گز کام نہ کرے۔انہوں نے کمپلینٹ دفتر کے ریکارڈ اور حفاظتی آلات کا بھی معائنہ کیا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ چیف آئیسکو نے راولپنڈی مڑیر حسن میں واقع واپڈا ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ڈاکٹروں سے ملاقات کی۔
انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔اور ہسپتال میں داخل واپڈا /آئیسکو کے مریضوں کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں کو مریضوں کا بہترین علاج اور نگہداشت کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ان کے ساتھ چیف انجئیر پی اینڈ ای واجد علی کاظمی، ایڈیشنل چیف انجئیرراولپنڈی سرکل محمد کلیم، ایڈیشنل منیجر کوآرڈنیشن جعفر مرتضی بھی موجود تھے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.