انٹر بورڈ گرلز ہاکی اور بیڈمنٹن مقابلوں میں لاہور بورڈ نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا
پیر 22 فروری 2016 21:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء ) انٹر بورڈ گرلز ہاکی اور بیڈمنٹن مقابلوں میں لاہور بورڈ نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، تفصیلات کے مطابق نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں لاہور اورمردان بورڈکے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا جس میں لاہور بورڈ نے مردان بورڈ کو 8-0 سے شکست دیتے ہوئے چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ اسلام آباد اور فیصل آباد بورڈزکے درمیان کھیلا گیا جس میں اسلام آباد بورڈ نے فیصل آباد بورڈ کو 7-0 سے شکست دیتے ہوئے انٹر بورڈز گرلز مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ روڈھم ہال میں کھیلے گئے بیڈمنٹن کے فائنل مقابلے میں بھی لاہور بورڈ ہی فاتح رہا، فائنل مقابلہ میں لاہور بورڈ نے اپنے مدِ مقابل فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ &سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کو 2-1کے مارجن سے شکست دی جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے مقابلے میں مردان بورڈ نے بنوں بورڈ کو 2-0کے واضح فرق سے شکست دی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد خان نے دوہرے معیار کی وجہ سے آسٹریلین لیگ بی بی ایل کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی
-
اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی کی کوششیں تیز
-
ویرات کوہلی کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ ہوگیا
-
پہلے ٹی ٹونٹی سے قبل موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ آگئی
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.