پولی کلینک میں بد انتظامی ،ای ڈی ڈاکٹر زاہد اور ڈاکٹر راجہ الیاس دست و گریباں ہو گئے

لاتوں ، مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال،پیرا میڈیکل سٹاف کے گریڈز کی اپ گریڈیشن کا معاملہ دست و گریبانی کی نظر

پیر 22 فروری 2016 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) پولی کلینک ہسپتال میں بد انتظامی کی وجہ سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک ڈاکٹر زاہد اور ڈاکٹر راجہ الیاس دست و گریباں ہو گئے، ڈاکٹر اکرام اور ڈاکٹر حبیب کی الوداعی پارٹی میں پیرا میڈیکل سٹاف کے گریڈز کی اپ گریڈیشن کا معاملہ دست و گریبانی کی نظر ہوگیا ، دو گرپوں کی جانب سے لڑائی میں لاتوں ، مکوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

معتبر ذرائع کے مطابق پیر کے روز ہونے دو سینئر ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ پر رکھی جانے والی الوداعی پارٹی میں اُس وقت افسوسناک صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈاکٹر الیاس نے تقریر کے دوران پیرا میڈیکل سٹاف کے گریڈز کی اپگریڈیشن نہ ہونے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تاہم ان کہنا تھا کہ پولی کلینک اسلام آباد ہسپتال میں نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر باہر سے نہیں آنا چاہیے ، ہسپتال میں کئی سینئر ڈاکٹرز موجود ہیں جو اس عہدے کی اہلیت رکھتے ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہسپتال انتظامیہ سے ہی لیئے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :