حاملہ خاتون کو 2نوعمربیٹیوں سمیت زندہ جلا نے کیخلاف رشتہ داروں کا احتجاج ‘ خوشاب روڈ بلاک کر دی
ثنااللہ ناگرہ پیر 22 فروری 2016 21:35
سرگودھا(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22فروری۔2016ء) سرگودھا فیکٹری ایریا کے علاقے میں حاملہ خاتون کو 2نوعمربیٹیوں سمیت زندہ جلا کر قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کو پولیس کی طرف سے چھوڑ دینے کیخلاف مقتولہ کے رشتہ داروں اور علاقہ کے سینکڑوں مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے خوشاب روڈ بلاک کر دیا جس سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی ۔ سول سوسائٹی اور انصاف دفاوٴنڈیشن کے درجنوں کارکنوں اور علاقہ کے مکینوں کی بڑی تعداد نے نوری گیٹ کے مقام پر پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور کئی گھنٹے تک روڈ بلاک رکھا ۔
احتجاج کے باعث دونوں اطراف سے ہر طرح کی ٹریفک جام ہوگئی جس سے مسافروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ فیکٹری ایریا پولیس نے 30سالہ حاملہ خاتون شکیلہ بی بی اور اس کی 2بیٹیوں 4سالہ ریحام فاطمہ اور 1سالہ بشرای کو گھر میں سوتے ہوئے زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتارنے کے واقعہ کے بعد قتل کا مقدمہ درج کیا ایف آئی آر کے نامزد ملزمان وزیر علی اوراس کی بیو ی پروین بی بی کو پکڑنے کے بعد پولیس نے چھوڑ دیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.