گورنر سندھ کا اسپیشل طالب علموں کو پانچ سال گیپ کی پابندی سے مستثنیٰ قراردینے کا فیصلہ

پیر 22 فروری 2016 22:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر اعلیٰ ثانوی بورڈ کراچی نے اسپیشل طالب علموں ( جو کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں ) کو پانچ سال گیپ کی پابندی سے مستثنیٰ قراردینے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بھی گورنر سندھ کی ہدایت پر ایسے طالب علموں کے لئے سیکنڈری کلاسز میں داخلہ لینے کے لئے عمر کی انتہائی حد میں 5سال تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو ایسے کئی طالب علموں کے والدین نے یہ درخواست کی تھی کہ چونکہ ان کے بچے سیکھنے میں دشواری محسوس کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں اس لئے ان کو عمر میں رعایت دی جائے تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور اسے مکمل کرکے معاشرے کے کار آمد فرد بن سکیں ۔

متعلقہ عنوان :