پولیو کے قطرے نہ پینے والے بچوں کو اسکول سے فارغ کردیا جائے گا

پیر 22 فروری 2016 22:47

پولیو کے قطرے نہ پینے والے بچوں کو اسکول سے فارغ کردیا جائے گا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 فروری۔2016ء) پولیو کے قطرے نہ پینے والے بچوں کو اسکول سے فارغ کردیا جائے گا۔ انسداد پولیو مہم کے لئے شہر بھر کے اسکولز کو نئی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرز نے اسکولز کو خط لکھا ہے کہ انسداد پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین کے بچوں کو اسکول سے فارغ کردیا جائے گا۔ جو اسکولز تعاون نہیں کریں گے ان کے خلاف بھی کارروائی کریں گے جبکہ تعاون نہ کرنے والے اسکولز کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کی جائے گی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پولیو کے قطرے نہ پینے والے بچے دوسروں کے لئے خطرہ ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :