ایل این جی معاہدے سے سستی بجلی پیداہوگی،شاہد خاقان عباسی

پٹرول کی قیمتیں بھی نیچے آجائیں گی،ایل این جی معاہدے کی ابھی توابتداء مزیدپانچ معاہدے کرنا ہوں گے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

پیر 22 فروری 2016 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں ایل این جی معاہدے سے سستی بجلی پیداہوگی،پٹرول کی قیمتیں بھی نیچے آجائیں گی،ایل این جی معاہد ہ تو ابھی ابتداء ہے، مزیدپانچ معاہدے کرنا ہوں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایل این جی کے پانچ پاور پلانٹ لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اگلے سال تک گیس کی فراہمی مکمل کرلی جائے گی ایل این جی کی درآمد سے ملک میں سستی بجلی دستیاب ہوگی۔ اس کے ساھ پیٹرول کی قیمت مزید اجائے گی۔ ایل این جی کے دنیا میں دس سے بارہ بڑے سپلائر ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ملتا ہے پیٹرول کی قیمت جتنی پاکستان میں گری اتنی دنیا میں کسی اور جگہ نہیں ۔ توانائی بحران کا حل گیس میں ہے۔ دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 97 روپے ہے جبکہ پاکستان میں 71 روپے فی لیٹر ہے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت بھارت سے چالیس فیصد اور بنگلہ دیش سے 90 فیصد کم ہے انہوں نے کہا کہ سیف الرحمن کو جانتا ہوں کہ وہ 40 سال سے قطر میں مقیم ہے۔

متعلقہ عنوان :