آصف زرادری کا سندھ پولیس کوخراج تحسین پیش

ملک سے انتہاء پسندی اور دہشتگردی کاخاتمہ ضروری ہے ،سابق صدر

پیر 22 فروری 2016 22:50

آصف زرادری کا سندھ پولیس کوخراج تحسین پیش

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 فروری۔2016ء) سابق صدرآصف علی زرادری نے سندھ پولیس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک سے انتہاء پسندی اور دہشتگردی کاخاتمہ ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

پیرکے روزکراچی میں پولیس مقابلے میں دہپشتگردوں کی ہلاکت کے بعدآصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہاکہ کراچی پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے ،ان کی کارکردگی پرانہیں شاباش دیتاہوں ۔انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشتگردی اورانتہاء پسندی کاخاتمہ ضروری ہے اوردہشتگردی کچلنے میں سندھ پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔

متعلقہ عنوان :