شاہ رخ کی فلم”فین“ کے نئے گانے کو ایک ملین سے زائد دیکھ چکے ہیں

تھر لر سے بھرپور یہ فلم رواں سال 15اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 23 فروری 2016 11:20

شاہ رخ کی فلم”فین“ کے نئے گانے کو ایک ملین سے زائد دیکھ چکے ہیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) بالی ووڈ کے کنگ خان کی آنے والی نئی فلم” ’فین“‘ کا نیا گانا” جبرا فین“حالیہ دنوں ریلیز کیا گیا ، جسے سوشل میڈیا پراب تک ایک ملین سے زائد لوگ دیکھ اور پسند کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس گانے کو ہندی کے علاوہ مزید تین زبانوں بنگالی، بھوج پوری اور پنجابی میں ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔”جبرا فین“کا بنگالی ورژن انوپم رائے، بھوج پوری ورژن منوج تیواری جبکہ بنجابی ورژن ہربھجن سنگھ کی ا?واز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ تھر لر سے بھرپور یہ فلم رواں سال 15اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :