پاکستان سپر لیگ، دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرائے جانیکا اعلان متوقع

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 11:26

پاکستان سپر لیگ، دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرائے جانیکا اعلان ..

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرائے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی پہلے ہی اس بات کااشارہ دے چکے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے کچھ میچز پاکستان میں کرائے جاسکتے ہیں اور اس سلسلے میں ان کی جانب سے اہم اعلانات متوقع ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا دوسرا ایڈیشن فروری 2017ء میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا افتتاحی میچ کراچی میں کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے جب کہ فائنل مقابلے کے لیے لاہور کا انتخاب کیا جاسکتا ہے ،بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں ہی کروائے جائیں گے۔پی سی بی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی کو وقتا فوقتا پاکستان کا دور ہ کروانے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔