ہرروز نئی کامیابی کی تلاش میں نکل پڑتا ہوں یہی میرے کیرئیر کی کامیابی کا راز ہے‘ کامران مجاہد

منگل 23 فروری 2016 11:40

ہرروز نئی کامیابی کی تلاش میں نکل پڑتا ہوں یہی میرے کیرئیر کی کامیابی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے نامور اداکار کامران مجاہد نے کہا ہے کہ فلم ، ٹی وی کی نسبت تھیٹر میں کام کرنا انتہائی مشکل ہے ،ٹی وی کے ساتھ 2001سے اسٹیج ڈرامے کر رہا ہوں مگر اب کمرشل تھیٹر میں میری ہیٹرک مکمل ہوگئی ہے ۔ ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔

(جاری ہے)

2016ء “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خدا کی ذات نے مجھے کم عمری میں وہ عزت شہرت عطا کر دی تھی جس کے لئے دوسروں کو طویل انتظار کرنا پرتا ہے ۔

اب میں صرف ایسے اسٹیج ڈراموں میں کام کر رہا ہوں جہاں میرے لئے اداکاری کا مارجن ہو ۔ کامران مجاہد نے کہا کہ میں ہر روز نئی کامیابی کی تلاش میں نکل پڑتا ہوں اور شاید یہ بات میرے کیرئیر کی کامیابی کا راز ہے ۔

متعلقہ عنوان :