ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی ،سردی کی شدت برقرار

منگل 23 فروری 2016 11:53

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی ،سردی کی شدت برقرار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء ) ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری تھم گئی لیکن سردی کی شدت ا بھی بھی برقرار ہے ،سرد اور خشک موسم کے باعث موسمی امراض میں بھی اضافہ ہوگیا ۔ گلگت بلتستان کے ضلع استورمیں برفباری کا سلسلہ رکنے کے بعد زندگی معمول پر آنا شروع ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ملک کے اکثر بالائی علاقوں میں سردی جبکہ کرم ایجنسی میں پاراچنار سمیت کئی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہوگیا ۔سندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سردی ہوجاتی ہے۔شمالی بلوچستان میں بھی موسم خشک ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بیشتر علاقوں میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :