وزیراعظم محمدنوازشریف پرسوں ایک روزہ دورے پر مظفرآباد جائیں گے

منگل 23 فروری 2016 11:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) وزیراعظم محمدنوازشریف (جمعرات )کو ایک روزہ دورے پر مظفرآباد جائیں گے جہاں وہ نیشنل ہیلتھ کارڈ سکیم کا افتتاح کریں گے اور میڈیکل کالج ہال میں تقریب سے خطا ب کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطا بق مظفرآباد میں وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اورپولیس اور دیگر سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ، جبکہ آزاد کشمیر بھر سے پولیس کی اضافی نفری مظفرآباد پہنچ گئی ہے ،جبکہ ہیلی پیڈ پر انکا استقبال صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ، مسلم لیگ نے کے صدر راجہ فاروق حیدر ، ڈپٹی اپورزیشن لیڈر طارق فاروق ، سیکرٹری جنرل ن لیگ شاہ غلام قادر ، اور دیگر کریں گے ۔

وزیراعظم کے ہمراہ وزیرامور کشمیر چوہدری برجیس طاہر ، وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید ، وزیرمملکت برائے صحت سائر افضل تارڑ ، معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی اور دیگر حکام بھی جائیں گے ،جبکہ ہیلی پیڈ پر انکا استقبال صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب ،وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ، مسلم لیگ نے کے صدر راجہ فاروق حیدر ، ڈپٹی اپورزیشن لیڈر طارق فاروق ، سیکرٹری جنرل ن لیگ شاہ غلام قادر ، اور دیگر کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :