عراق: مقتدیٰ الصدر کا داعش اور کرپشن کے خلاف اعلان جنگ
منگل 23 فروری 2016 12:01
بغداد ،دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) عراق کے سرکردہ شیعہ رہنما اور الصدر گروپ کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے ملک میں جاری کرپشن، قومی خزانے کی لوٹ مار اور شدت پسند گروپ دولت اسلامی”داعش“ کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے آئندہ جمعہ کو عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق مقتدیٰ الصدر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ جمعہ کو دارالحکومت بغداد کے وسط میں تحریر چوک میں دس لاکھ لوگوں کو جمع کرنے اور دہشت گردی اور بدعنوانی کے خلاف ملین مارچ کریں گے۔
مقتدیٰ الصدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ”میں نہایت مایوسی کے عالم میں بدعنوانی کے موجودہ طوفان، غربت، خوف، بھوک، پسماندگی، غبن اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف عوام سے سڑکوں پر نکلنے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔(جاری ہے)
عراق کے سکردہ مذہبی سیاسی رہ نما نے خبردار کیا کہ ملک کو آنے والے وقت میں نئے معاشی اور اقتصادی بحرانوں کا سامنا ہو گا۔
ایسے حالات میں میَں تمام غیور اہل وطن اور ملک سے محبت کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ ملک میں آنے والے وقت میں درپیش بدترین سیکیورٹی اور اقتصادی بحران کے حوالے سے با خبر رہیں۔انہوں نے عوام الناس سے جمعہ کے روز اعلان کردہ احتجاجی ملین مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی اور کہا کہ کرپشن اور داعش کے خلاف لڑنے کا عزم رکھنے والے ملین مارچ میں شرکت کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عراقی عوام سیکیورٹی اداروں اور حشد الشعبی (شعیہ ملیشیا) کے ہاتھ مضبوط کریں اور بیماروں، زخمیوں، غریبوں اور مظلوم شہریوں کو ان کی تکالیف سے نجات دلائیں۔مقتدیٰ الصدر کا کہنا تھا کہ ملین مارچ میں ہر وہ شہری شرکت کرے جو ملک میں اصلاح، کرپشن سے نفرت، امن ومان اور پرآسائش زندگی گذارنے کا خواہاں ہو۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.