یوروگوئے کے پابلو کیواز نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

منگل 23 فروری 2016 12:15

یوروگوئے کے پابلو کیواز نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء)ریو ڈی جنیرو : یوروگوئے کے پابلو کیواز نے ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں ارجنٹائن کے گیڈو پیلا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں یوروگوئے کے پابلو کیواز نے سخت مقابلے کے بعد ارجنٹائن کے گیڈو پیلا کو4-6، 7-6 (7-5) اور 4-6 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ایونٹ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پابلو کیواز نے فتح پر خوشی کا اظہار کیا، بولے کہ مستقبل میں بھی اپنی فتوحات کو برقرار رکھیں گے۔واضح رہے کہ انہوں نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک اسپین کے رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا تھا