ایشیا کپ ٹی 20کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

منگل 23 فروری 2016 12:15

ایشیا کپ ٹی 20کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پہلی بار ٹی ٹوئنٹی طرز پر ہورہا ہے۔ جس کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی چوبیس فروری سے چھ مارچ تک بنگلہ دیش میں کھیلا جائیگا۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ چوبیس فروری سے بنگلہ دیش میں شروع ہورہا ہے۔ جس کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میزبان بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیمیں چوبیس فروری کو افتتاحی میچ کھیلیں گی، جبکہ پچیس فروری کو دفاعی چیمپیئن سری لنکا کی ٹیم یو اے ای کی ٹیم سے مدمقابل ہوگی۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکراوٴ ستائیس فروری کو ہوگا،جبکہ اٹھائیس فروری کو بنگلہ دیشی ٹیم متحدہ عرب امارات کا سامنا کریگی۔ پاکستانی ٹیم انتیس فروری کو یو اے ای سے مقابلہ کریگی۔تین مارچ کو بھارت اور یو اے ای جبکہ چار مارچ کو پاکستان اپنا آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل چھ مارچ کو ڈھاکا میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :