ویرات کوہلی بھی قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے مداح نکلے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 12:25

ویرات کوہلی بھی قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے مداح نکلے

نئی دہلی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی بھی قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کے مداح نکلے ۔ اپنے ایک بیان میں ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ محمد عامر ایک ورلڈ کلاس باؤلر ہیں ،وہ ان کی کرکٹ میں واپسی کو خوش آمدیدکہتے ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے سپاٹ فکسنگ کے الزام میں 5سالہ پابندی کی سزا بھگتنے کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر اب ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی میں ان ایکشن ہوں گے جہاں پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 27فروری کو کھیلے گا ۔