خطے میں امن کے لیے ہمسائیوں کے ساتھ بہترتعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہیں، وزیراعظم

منگل 23 فروری 2016 12:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن اوراستحکام کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں لندن اسکول آف اکنامکس کے ڈائریکٹرکریگ کالہون نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر کریگ کالہون نے حکومتی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی اور معاشی صورتحال بہترہورہی ہے اور وہ پاکستان میں امیدکی نئی فضا دیکھ رہیہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایل ایس ای میں جناح چیئر کے قیام پر غور کیا جارہا ہے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ملک کے عظیم مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان کی معیشت مستحکم اور مزید ترقی کررہی ہے۔ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لئے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کے ہر کونے سے دہشت گردی کوکامیابی سے ختم کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :