جنوبی افریقی اسٹار کرکٹر پاکستانی کرکٹرز کے گن گانے لگے

منگل 23 فروری 2016 12:38

جنوبی افریقی اسٹار کرکٹر پاکستانی کرکٹرز کے گن گانے لگے

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23 فروری۔2016ء) پیٹ سمکاک پاکستانی کرکٹرز کی صلاحیتوں کے معترف ہیں، جنوبی افریقی اسٹار کا کہنا ہے کہ کھیل کی باریکیاں سمجھنے کیلیے ہمیں عمران خان،جاوید میانداد، وسیم اکرم اور وقار یونس کی ویڈیوز دکھائی جاتی رہیں، موجودہ پلیئرز بھی صلاحیتوں سے مالا مال اور روشن مستقبل کی امید ہیں، پاکستان سپر لیگ نے ٹیلنٹ نکھارنے کیلیے نئی راہیں کھول دیں۔

تفصیلات کے مطابق پیٹ سمکاک کا کہنا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں کرکٹ کا ایک جنون ہے،اس ملک نے ہر دور میں قدرتی صلاحیتوں سے مالا مال مایہ ناز کرکٹرز پیدا کیے ہیں، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس کا شمار عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔میں نے خود بھی اپنی مہارت بہتر بنانے کیلیے ان سے مدد لی تھی، فاسٹ اور اسپن بولنگ میں تو پاکستان کرکٹ سے ہمیشہ حیران کردینے والا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ پلیئرز بھی صلاحیتوں سے مالا مال اور روشن مستقبل کی امید ہیں، پاکستان سپر لیگ میں اس کی کئی جھلکیاں نظر آئی ہیں،اولین ایڈیشن کا انعقاد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اچھا اقدام ہے جس نے ٹیلنٹ نکھارنے کیلیے نئی راہیں کھول دی ہیں، امید ہے مستقبل میں نہ صرف کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا بلکہ پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں بھی ہوگا،غیر ملکی کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ۔

متعلقہ عنوان :