پی ایس ایل نے عرب میڈیا کو بھی دیوانہ کر دیا۔۔۔ تنگ نظر بھارتی کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 13:01

پی ایس ایل نے عرب میڈیا کو بھی دیوانہ کر دیا۔۔۔ تنگ نظر بھارتی کرکٹ ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کی نے غیر ملکی میڈیا کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ، عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر ایسی لیگ پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا میلہ متحدہ عرب امارت کے میدانوں میں سجا یا گیا ہے جہاں کرس گیل ، کمار سنگاکارا ،شین واٹسن ، کیون پیٹرسن اور آندرے جیسے غیر ملکیوں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔

پی ایس ایل کی مقبولیت نے شائقین کرکٹ کے ساتھ غیر ملکی میڈیا کو بھی داد دینے پر مجبور کردیا ۔ ایک عرب اخبار کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر اس سے بہترین لیگ آج تک دیکھنے کو نہیں ملی جہاں غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ ساتھ پاکستانی کرکٹرز نے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر شائقین کرکٹ بہترین تفریح فراہم کی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ اخبا ر نے بھارتی کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی سی سی آئی انڈین پریمیر لیگ میں بھی پاکستانی کھلاڑی نہیں کھلاتا اور اس نے اپنے کھلاڑیوں کو بھی پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے روکا جو مایوس کن تھا،اگر کرس گیل ،شین واٹسن اور کیون پیٹرسن جیتے دنیائے کرکٹ کے بڑے نام پاکستان سپر لیگ کھیل سکتے ہیں تو بھارتی کپتان ایم ایس دھونی ، ویرات کوہلی اور روی ایشون کو اس لیگ کا حصہ ہونا چاہیئے ، بی سی سی آئی کو اب اپنی تنگ نظری کو ترک کرتے ہوئے کھیل کا مفاد دیکھنا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :