”جے گنگا جل“ میں پریانکا چوپڑا کی پولیس آفیسر کی تربیت امریکی شو کوائنٹیکو میں مددگار ثابت ہو گی،پرکاش جھا

منگل 23 فروری 2016 13:12

”جے گنگا جل“ میں پریانکا چوپڑا کی پولیس آفیسر کی تربیت امریکی شو کوائنٹیکو ..

ممبئی ۔ 23 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 فروری۔2016ء) بالی وڈ فلمساز پرکاش جھا نے کہا کہ نئی فلم ”جے گنگا جل“ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کی پولیس آفیسر کی تربیت ان کے لئے امریکی شو کوائنٹیکو میں مددگار ثابت ہو گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرکاش جھا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری فلموں میں ایکشن کردار حقیقی ہوتے ہیں اور حقیقت پر مبنی کردار بہت مشکل ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پریانکا چوپڑا نے فلم ”جے گنگا جل“ میں ایکشن کردار خود عکسبند کروائیں ہیں اور اس کے لئے انہیں سخت تربیتی عمل سے گزرنا پڑا ہے ۔انہوں نے اداکارہ امریکی شو میں ایف بی آئی آفیسر کا کردار ادا کر رہی ہیں اور اس میں ایکشن مہارت کا بھی مظاہرہ کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کی فلم کے لئے حاصل کی جانے والی تربیت امریکی شو کے لئے مددگار ثابت ہو گی۔واضح رہے کہ فلم ”جے گنگا جل“4 مارچ کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :