شاہ رخ خا ن ابرام کو گوری خان سے دور رکھنے لگے

منگل 23 فروری 2016 13:32

شاہ رخ خا ن ابرام کو گوری خان سے دور رکھنے لگے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) کہا جاتا ہے کہ سمجھدار والد اپنی اولاد کو ماوٴں سے زرا دور ہی رکھتے ہیں ،اور جب بات ہو شاہ رخ خان کی تو وہ اس ریس میں کیسے پیچھے رہ سکتے ہیں۔ لیکن کچھ بھی سوچنے سے شاہ رخ خان کے پرستارجان لیں کہ سپر سٹارصرف اپنے لاڈلے بیٹے کے ساتھ ذیادہ سے ذیادہ وقت گزارنے کیلئے انھیں اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنے مصروف ترین شیڈول کی بنا پر گھر میں بیٹے کے ساتھ ذیادہ وقت نہیں گزار سکتے جس کی بنا پر وہ ابرام کو اکثر اوقات فلموں کے سیٹس پر ساتھ لے جاتے ہیں۔ اداکار کے اس رویے پر گوری خان اکثر گلہ کرتی نظر آتی ہیں کہ وہ اپنے سب سے چھوٹے بیٹے کے ساتھ ذیادہ وقت نہیں گزار سکتیں۔ واضح رہے سپر سٹار آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”رئیس“ کی شوٹنگ میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ مصروف ہیں

متعلقہ عنوان :