پاکستان سپر لیگ نے اداکارہ وینا ملک کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 13:32

پاکستان سپر لیگ نے اداکارہ وینا ملک کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

پشاور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ نے معروف اداکارہ وینا ملک کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا ، کہتی ہیں کہ انہوں نے پشاور کو سپورٹ کیا تھا لیکن اس نے دھوکہ دیدیا ، اب جو بھی ٹیم ایونٹ جیتے ٹرافی تو واپس پاکستان ہی آئے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد خٹک اور بیٹے کے ساتھ شوکت خانم ہسپتال پشاور کادورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف وارڈز میں مریضوں سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ پی سی بی کا بہترین اقدام ہے جس سے ملک میں کرکٹ کو فروغ ملے گا ، انہوں نے ایونٹ میں پشاور زلمی کو سپورٹ کیا تھا تھا لیکن اس نے انہیں غم دیا ، ایونٹ جو بھی ٹیم جیتے ٹرافی واپس پاکستان ہی آئے گی ۔