ممبئی : دلیپ کمار کو چیک باونس کیس میں 18سال بعد بری کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا
سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 13:33
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : برصغیر کے مشہور فلمسٹار دلیپ کمار کو چیک باؤنس مقدمے میں بری کر دیا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار پر 18 سال قبل چیک باؤنس مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم آج انہیں 18 سال بعد اس مقدمے سے بری کر دیا گیا ہے.94 سالہ دلیپ کماراس موقع پر عدالت میں حاضر نہیں تھے۔ بھارتی میڈیا این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ کیس در اصل کولکتہ کی کمپنی جی کے ایکزم انڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ کے خلاف تھا جس کے دلیپ کمار1998 میں اعزازی چیئرمین تھے ان کے علاوہ تین ڈائرکٹروں کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا تھا۔
مقدمے کی سماعت میں دلیپ کمار کے علاوہ ایک دوسرے ڈائرکٹر کو چیک باوٴنس کی ذمے داری سے بری کر دیا گیا ہے جبکہ دو دوسرے ڈائرکٹروں کو قصور وار ٹھہرایا گیا ۔(جاری ہے)
گذشتہ روز دلیپ کمار کی اہلیہ اور اپنے زمانے کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے کئی ٹویٹ کے ذریعے دلیپ کمار کے مداحوں سے اداکار کی صحت کے متعلق دعا کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ اعصابی مسائل کے باوجود انھوں نے کبھی مقدمے کو موخر کرنے کی درخواست نہیں دی تاہم انھوں نے مقدمے کی تفاصیل ظاہر نہیں کی تھی۔
ایک سیمنٹ کمپنی نے مذکورہ کمپنی کے ساتھ تجارت میں ایک کروڑ کے قریب سرمایہ کاری کی تھی اور اسے جو چیک دیا گیا تھا سب کا سب باوٴنس کر گیا۔مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے مجسٹریٹ نے کہا کہ چونکہ دلیپ کمار اس کمپنی کے روزانہ کے کام کے ذمے دار نہیں تھے اس لیے انھیں اس الزام سے بری کیا جاتا ہے۔دلیپ کمار کو اس سے قبل بھی جائداد کے مسئلے کا سامنا رہا ہے اور انھیں عدالت سے انصاف ملا ہے۔ حال ہی میں حکومت نے انھیں ان کے گھر پر پدم وبھوشن ایوارڈ دیا تھا۔دلیپ کمار نے تقریبا نصف صدی تک بھارتی سینماء بین کو اپنی اداکاری سے لبھاتے رہے اور اس دوران انھوں نے تقریبا 60 فلموں میں اداکاری کی۔ دلیپ کمار اور سائرہ بانو نیفلم ’گوپی‘، ’سگینہ‘، ’بیراگ‘ اور ’دنیا‘ میں ایک ساتھ اداکاری کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.