ٹائیگر شروف کاجیکی شروف کے ساتھ اداکاری نہ کرنے کا فیصلہ

منگل 23 فروری 2016 13:38

ٹائیگر شروف کاجیکی شروف کے ساتھ اداکاری نہ کرنے کا فیصلہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے پہلی فلم ”ہیرو پنٹی“ سے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ ٹائیگر شروف کی فلم ہیرو پنٹی نے نوجوانوں میں خاصی مقبولیت بھی حاصل کی تھی۔ آجکل ٹائیگر شروف اپنی دو نئی آنے والی فلموں ”اے فلائنگ جاٹ“ اور ”باغی، ریبل ان لو“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

نوعمر اداکارسے حال ہی میں میڈیا نمائندگان کی جانب سے والد جیکی شروف کے ساتھ اداکاری کے حوالے سے پوچھا گیا۔ والدکے ساتھ کسی فلم میں اداکاری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ وہ جیکی شروف کے ساتھ اداکاری کریں گے تو انھیں کون دیکھے گا؟لہٰذا وہ مستقبل قریب میں والد کے ساتھ اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں