پاکستان میں شاہانہ انداز میں رہنے والے سیاستدانوں کے ساتھ بیرون ملک کیا سلوک کیا جاتا ہے؟؟
چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو منظر عام پر آ گئی
سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 13:41
برطانیہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) : پاکستان میں سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کسی بھی جگہ پروٹوکول کے گھیرے میں جا کر اپنا اثرو رسوخ تو جما لیتے ہیں لیکن جب یہی لوگ بیرون ملک سفر کرتے ہیں تو انہیں احساس ہوتا ہے کہ در حقیقت ان کے مرتبے اور پوزیشن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
(جاری ہے)
حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ائیر پورٹ پر سکیورٹی کی ہدایات کے مطابق کس طرح اپنی جیکٹ اور جوتے اُتار کر برطانوی پولیس کے سکیورٹی کلئیرنس کے معیار کو پورا کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کی اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر آتے ہی صارفین نے بھی ان سمیت تمام سیاستدانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے تمام افراد کو محض پاکستان ہی میں پروٹوکول کی عادت ہے جبکہ بیرون ملک ان کے ساتھ عام لوگوں جیسا ہی سلوک کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ ایک اسپتال کے دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول کی وجہ سے رواں برس ہی ایک 10 ماہ کی بچی بسمہ اسپتال کے گیٹ پر انتقال کر گئی تھی جسے بلاول بھٹو زرداری کے پروٹوکول آفیسرز نے اسپتال میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.