اوریگون شخص نے ایک ریٹائرڈ طیارے میں پر سکون گھر بنا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 13:58

اوریگون شخص نے ایک ریٹائرڈ طیارے میں پر سکون گھر بنا لیا

پورٹ لینڈ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء): اوریگون کے رہائشی ایک شخص نے ریٹائرڈ طیارے میں اپنا پُر سکون گھر بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق پُر سکون گھر کی تلاش ہر شخص کو ہوتی ہے اور ہر کوئی اپنے گھر کو منفرد بنانے اور اس کی آرائش کرنے کی خواہش رکھتا ہے تاہم منفرد بنانے کی خواہش میں پورٹ لینڈ میں ایک شخص نے ریٹائرڈ طیارے ہی میں اپنی رہائش گاہ بنا لی ہے۔

(جاری ہے)

64 سالہ بروس کیمپ بیل، جو کہ سابق الیکٹریکل انجینئیر بھی ہے، 1999ء سے بوئنگ 727 میں رہائش پذیر ہے، 1999ء میں بروس نے اس ریٹائرڈ طیارے کو ایک لاکھ ڈالر میں خریدا اور اسے پورٹ لینڈ کے علاقہ اوریگن کے مضافاتی علاقہ میں لکڑیوں کےمابین رکھ کر رہنے لگا۔

اوریگن شخص نے ریٹائرڈ طیارے میں اپنا پر سکون گھر بنا لیا