انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے حالیہ اعدادو شمار، سعودی عرب اسلحے کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک قرار
پاکستان دسویں جبکہ پڑوسی ملک بھارت دوسرے نمبر پر۔۔
سمیرا فقیرحسین منگل 23 فروری 2016 16:25
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 فروری 2016ء) :سعودی عرب کو گذشتہ سال دنیا بھر میں اسلحے کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ملک قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹاک ہوم میں قائم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سپری) کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان نے 2015ء میں اسلحے کی درآمد پر ساڑھے 73 کروڑ ڈالرز خرچ کیے جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت نے تین ارب سات کروڑ اسی لاکھ ڈالرز مالیت کا اسلحہ درآمد کیا تھا۔
پاکستان نے گذشتہ برس کے دوران چین سے سب سے زیادہ مالیت کا اسلحہ خریدا اور اس سے ساڑھے چھپن کروڑ ڈالرز مالیت کا اسلحہ درآمد کیا تھا۔اس کے بعد امریکا سے چھے کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز مالیت کا اسلحہ درآمد کیا تھا۔پاکستان کے چین کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات استوار ہیں اور وہ اس کے اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ملک بھی ہے۔(جاری ہے)
پاکستان نے چین کے کل برآمد کردہ اسلحہ میں سے پینتیس فی صد خریدا تھا۔
اس کے بعد بنگلہ دیش اورمیانمر ہیں۔ دوسری جانب بھارت روسی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ملک ہے اور اس نے گذشتہ سال روس سے ایک ارب چھیانوے کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز مالیت کا اسلحہ خرید کیا تھا۔اس کے بعد اسرائیل سے اکتیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز مالیت کا اسلحہ درآمد کیا تھا اور تیسرے نمبر پر امریکا سے تیس کروڑ بیس لاکھ ڈالرز مالیت کا اسلحہ درآمد کیا تھا۔سپری کی رپورٹ کے مطابق چین نے گذشتہ پانچ سال کے دوران اسلحے کی برآمدات بڑھا کر دوگنا کردی ہیں اور وہ اب دنیا میں اسلحہ برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔امریکا اور روس بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔چین دوسرے ممالک کو ہلکے اور بھاری ہتھیار اور اسلحہ برآمد کررہا ہے۔امریکا نے 2015ء میں دس ارب اڑتالیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز مالیت کا اسلحہ برآمد کیا تھا جبکہ روس نے اس ایک سال میں پانچ ارب اڑتالیس کروڑ تیس لاکھ ڈالرز مالیت کا اسلحہ برآمد کیا تھا۔ان دونوں ممالک کی اسلحے کی برآمدات کی شرح نمو بالترتیب 27 فی صد اور 28 فی صد رہی تھی۔ فرانس اور جرمنی اسلحہ برآمد کرنے والے ممالک میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔سپری کی رپورٹ کے مطابق چین اسلحے کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ ملک ہونے کے باوجود ابھی تک خود بھی بڑے ٹرانسپورٹ طیارے ،ہیلی کاپٹرز ،طیاروں،بحری جہازوں اور گاڑیوں کے انجن درآمد کرتا ہے۔چین نے روس سے گذشتہ سال کے دوران فضائی دفاعی نظام اور دو درجن لڑاکا جیٹ کی خریداری کے لیے معاہدوں پر دستخط بھی کیے تھے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.