ملیر سٹی پولیس کی کاروائی :جعلی ڈی ایس پی کو گرفتار ،ملزم کے قبضے سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ، روشن سولنگی نامی شخص خود ڈی ایس پی ظاہر کرکے شہریوں سے جعلسازی کرتا رہا ۔ملزم دہشتگردی اوراغواء کی وارداتیں بھی کرتا رہا ،جعلی ڈی ایس پی کے ساتھی جعلی ایس ایچ او ظفر عباس کو 10فروری کو ہی گرفتار کر لیا تھا۔ایس ایس پی راؤ انوار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 فروری 2016 16:38

ملیر سٹی پولیس کی کاروائی :جعلی ڈی ایس پی کو گرفتار ،ملزم کے قبضے سے ..

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23فروری۔2016ء) ملیر سٹی پولیس نے مبینہ ٹاؤن تھانہ کی حدودمیں کاروائی کرتے ہوئے جعلی ڈی ایس پی کو گرفتار کر لیا ہے۔جس کے قبضے سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی ملیر سٹی راؤ انوارکے مطابق روشن سولنگی نامی شخص خود ڈی ایس پی ظاہر کرکے شہریوں سے جعلسازی کرتا رہا ۔

(جاری ہے)

ملزم جعلی ڈی ایس پی اپنے ساتھی جعلی ایس ایچ او تھانہ مبینہ ٹاؤن کے ہمراہ مل کر شہریوں کو اغواء بھی کرتا رہا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار جعلی ڈی ایس پی دہشتگردی کی وارداتوں میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ جعلی ایس ایچ او ظفر عباس کو 10فروری کو ہی گرفتار کر لیا تھا تاہم اب اس کا ساتھی جعلی ڈی ایس پی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :