جیسے جیسے موسم بہتر ہوتا جائے گا لوگ زیادہ تعداد میں پولو دیکھنے آئیں گے‘صدر پولو کلب

پولو کے سیزن میں لوگو کی دلچسپی بہت بڑھ جاتی ہے‘امید ہے پنجاب کپ اور قائداعظم نیشنل چیمپئن شپ کا فائنل یادگار ہوگا‘عرفان علی حیدر کی گفتگو

منگل 23 فروری 2016 19:07

جیسے جیسے موسم بہتر ہوتا جائے گا لوگ زیادہ تعداد میں پولو دیکھنے آئیں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 فروری۔2016ء) لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے ایبک کپ کے شاندار انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پنجاب کپ اور نیشنل چیمپئن شپ قائداعظم کپ کا انعقاد بھی شاندار طریقے سے کیا جائے گا۔ لاہور پولو کلب کے میٹنگ ہال میں ایگزیکٹو کمیٹی کی خصوصی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر نے کی۔

میٹنگ میں عمر سعید نیازی، آغا نجیب، علی ملک،ثاقب خان خاکوانی اور کرنل (ر) شعیب آفتاب نے شرکت کی۔ میٹنگ کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر لاہور پولو کلب عرفان علی حیدر نے کہا کہ ایگزیکٹو کمیٹی خوش ہے کہ ٹورنامنٹس کا انعقاد مربوط اور بہترین طریقے سے ہو رہا ہے۔ پولو لاہوریوں کی پہچان ہے۔

(جاری ہے)

پولو کے سیزن میں لوگو کی دلچسپی بہت بڑھ جاتی ہے۔

امید ہے کہ پنجاب کپ اور قائداعظم نیشنل چیمپئن شپ کا فائنل یادگار ہوگا۔عمر سعید نیازی کا کہنا تھا کہ اس سیزن میں پولو کے زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے جو کہ خوش آئند بات ہے۔ جیسے جیسے موسم بہتر ہوتا جائے گا لوگ زیادہ تعداد میں پولو دیکھنے آئیں گے۔ علی ملک نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ پولو سیزن اپنے عروج کی طرف جا رہا ہے۔ ٹیموں میں جیتنے کا جنون میچز کو دیکھ کر ہوتا ہے۔

ہر ٹیم کی کوشش ہے کہ وہ ہائی گول ایونٹ جیتے تا کہ قائداعظم کپ میں بہترین کارکردگی دکھا سکے۔ آغا نجیب کاکہنا تھا کہ پولوکے کھیل کی وجہ سے باہر کے ملکوں سے لوگوں کی بڑی تعداد میچز دیکھنے کیلئے لاہور آتی ہے۔ پولو میں سپانسرز کا بہت اہم کردار ہے۔ سپانسرز کی وجہ سے اس کھیل میں بہت جان پڑتی ہے۔ انہوں نے بورجان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پنجاب کپ سپانسر کیا۔ثاقب خان خاکوانی کہنا تھا کہ ٹورنامنٹس میں امپائرنگ کا سٹینڈرڈ بہت زبردست ہے تمام ٹیموں کے کھلاڑی امپائرز سے مطمئن ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔ تمام ٹیموں کی کوششیں قائداعظم کپ کی طرف ہیں۔

متعلقہ عنوان :