کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں بھی شعیب ملک کو ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی منگل 23 فروری 2016 21:09

کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23فروری۔2016ء) کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں بھی شعیب ملک کو ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں مایوس کن کارگردگی پیش کرنے کے باعث ٹورنامنٹ کی سب سے مہنگی ٹیم کراچی کنگز کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم میں کپتانی کے حوالے سے شعیب ملک اور روی بوپارہ کے درمیان اختلافات کے چرچے بھی کافی عام رہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ شعیب ملک اگلے سیزن میں کراچی کنگز کی کپتانی نہیں کریں گے۔ تاہم اب اس حوالے سے ٹیم کے مالک سلمان اقبال نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے اگلے سیزن میں بھی شعیب ملک ہی کراچی کنگز کے کپتان ہوں گے۔