گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساہووالہ میں دہشت گردی اورتخریب کاری سے بچاؤ کے لیے تربیتی مشقیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 23 فروری 2016 21:11

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساہووالہ میں دہشت گردی اورتخریب کاری سے بچاؤ ..

سمبڑیال(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔23فروری۔2016ء)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساہووالہ میں دہشت گردی اورتخریب کاری سے بچاؤ کے لیے تربیتی مشقوں کے دوران ریسکیو1122 ساہووالہ یونٹ کے انچار ج عبیداللہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عملی مظاہرہ کیا ، اساتذہ کرام سمیت سینکڑوں طالبات کو ہر طرح کی ممکنہ دہشت گرد،تخریب کاروں ،خود کش بمباروں سے بچاؤ کی عملی تربیت دی ، اس موقعہ پر سکول ہذا کی ہیڈ مسٹریس سید ہ غلام زینب نے طالبات سمیت دیگر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اسلام دین فطرت اورایک کامل ضابطہ حیات ہے ،اسلام اعتدال پسندی کا داعی ہے ، اس لیے کوئی بھی سچا مسلمان کسی انسان کے خون کا پیاسا نہیں ہوسکتا ،انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کا خون بہاناتباہی کا راستہ ہے ،قرآن وسنت کی تعلیمات سے ہمیں انسانیت سے محبت سمیت درگزر اوربرداشت کا درس ملتا ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی معاشرے کا ایک بہت بڑا ناسور ہے ، ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمہ اورامن وامان کی بحالی کے لیے اساتذہ کرام ، طالب علموں سمیت ہر طبقے کے لوگوں کو اپنا اپنا مثبت کلیدی کردار اداکرنا ہوگا۔