پاکستان سپر لیگ ،فائنل میں امپائر علیم ڈار زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 22:09

پاکستان سپر لیگ ،فائنل میں امپائر علیم ڈار زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے فائنل میں امپائرنگ کرنیوالے علیم ڈار زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے ۔

(جاری ہے)

دبئی میں جاری میچ کے 13ویں اوور میں کوئٹہ کے کما ر سنگاکار ا نے اسلام آباد کے سپنر عمرا ن خالد کیخلاف انتہائی تیز اور سیدھا شاٹ کھیلا جس سے بچنے کے لیے امپائر علیم ڈار کو انتہائی تیزی سے جھکنا پڑا ، اس دورا ن وہ اپنا توازن برقرار نہ رکھ پائے اور زمین پر گر گئے تاہم خوش قسمتی سے انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی ۔