پاکستان سپر لیگ کے آخری روز اسے ہر طرح سے پاکستانی ٹچ دیا گیا

ملکی ہی نہیں بلکہ غیر ملکی لیجنڈز کو بھی قومی لباس شلوار قمیص پہنائی گئی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کرکٹ اسٹارز بلوچ سرداروں کے ناموں سے منسوب

منگل 23 فروری 2016 22:45

پاکستان سپر لیگ کے آخری روز اسے ہر طرح سے پاکستانی ٹچ دیا گیا

دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کے آخری روز اسے ہر طرح سے پاکستانی ٹچ دیا گیا، ملکی ہی نہیں بلکہ غیر ملکی لیجنڈز کو بھی قومی لباس شلوار قمیص پہنائی گئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کرکٹ اسٹارز کو بلوچ سرداروں کے ناموں سے منسوب کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پہلی پی ایس ایل کو یادگار بنانے کے لیے ایونٹ میں شریک تمام ملکی و غیر ملکی براڈ کاسٹرز پاکستان کے قومی لباس شلوار قمیص میں ملبوس نظر آئے ۔

کمنٹری کے فرائض انجام دینے والے ٹام موڈی ، ایلن وِلکنز، پیٹ سِم کاکس سمیت بازید خان اور سابق کپتان رمیز راجہ کو انتظامیہ کی طرف سے شلوار قمیص کا سرپرائز تحفہ دیا۔اصل رنگ تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کے تھے جنہیں بلوچستان کی ثقافتی لباس پہنایا گیا ساتھ ہی غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی بلوچ سرداروں کے ناموں ساتھ منسوب کیا گیا۔