پاکستان سپر لیگ،نجم سیٹھی کا دوسرے ایڈیشن کے بعض میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 23:00

پاکستان سپر لیگ،نجم سیٹھی کا دوسرے ایڈیشن کے بعض میچز پاکستان میں کرانے ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے اگلے سال ایونٹ کے بعض میچز پاکستان میں کروانے کا اشارہ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا وہ پاکستان سپر لیگ کی شاندار کامیابی پر انتہائی خوش ہیں اور اگلے سال پاکستان سپر لیگ کے بعض میچز پاکستان میں کروائے جائیں گے جس میں شرکت کرنے والے غیر ملکی کرکٹر ز کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ کیون پیٹرسن نے اگلے سال بھی ایونٹ کھیلنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ یاد رہے کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل اور کینگرو آل راؤنڈر شین واٹسن بھی پاکستا ن میں کھیلنے کا عندیہ دے چکے ہیں ۔