پاکستان سپر لیگ نے ملک میں مقبویت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 فروری 2016 23:52

پاکستان سپر لیگ نے ملک میں مقبویت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ، ملکی ٹیلی ویژن ناظرین میں ایونٹ کی مقبولیت ورلڈ کپ 2015ء سے بھی بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ نے اپنے پہلے ہی سیزن میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں اور 4فروری سے ہونے والی لیگ نے ملک میں ورلڈ کپ 2015ء سے زیادہ درجہ بندی حاصل کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملک کی 55فیصد سے زیاد ہ ٹیلی ویژن ناظرین پیک آو ر میں لیگ دیکھنے میں مصروف ہیں جو ورلڈ کپ 2015ء سے زیادہ ہے ۔ یاد رہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا ء پر پاکستان سپر لیگ اس وقت متحدہ عرب امارات میں جاری ہے تاہم پھر بھی اس نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔