پاکستان سپر لیگ ، کیون پیٹرسن کی بری قسمت کوئٹہ کو بھی لے ڈوبی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 فروری 2016 00:41

پاکستان سپر لیگ ، کیون پیٹرسن کی بری قسمت کوئٹہ کو بھی لے ڈوبی

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کیون پیٹرسن کی بری قسمت ان کی ٹیم کو بھی لے ڈوبی ، گزشتہ دو ماہ کے دوران انہیں مسلسل تیسری ٹونٹی ٹونٹی لیگ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

35سالہ کیون پیٹرسن نے پہلے ڈولفنز کی ٹیم کے لیے ریم سلیم ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تاہم ان کی ٹیم کو فائنل میں شکست ہوئی ۔ اس کے بعد انہوں نے میلبورن سٹار کیلئے بگ بیش لیگ میں حصہ لیا تاہم ان کی ٹیم کو فائنل میں سڈنی تھنڈرز کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ منگل کو پاکستان سپر لیگ میں وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے تھے جسے اسلام آباد یونائٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔