پاکستان سپر لیگ کھیلتے ہوئے انٹر نیشنل کرکٹ جیسا احساس ہوا ،مصباح الحق

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 فروری 2016 01:25

پاکستان سپر لیگ کھیلتے ہوئے انٹر نیشنل کرکٹ جیسا احساس ہوا ،مصباح الحق

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے فاتح کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کھیلتے ہوئے ایسا لگا ہی نہیں کہ ہم انٹر نیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف فائنل جیتنے کے بعد معرووف کمنٹیٹر رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اس جیت کا سہرا پوری ٹیم کے سر جاتا ہے ، جس کھلاڑی کو جو کردار ادا کرنے کو کہا گیا اس نے وہ شاندار طریقے سے نبھایا ۔ مصباح کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا ماحول دیکھ کر انہیں اس بات کا شدت سے احساس ہوا کہ قومی ٹیم کیا مس کر رہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :