پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ایوارڈ زکا میدان مار لیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 فروری 2016 01:34

پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ایوارڈ زکا میدان مار ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ایوارڈز کا میدان مار لیا ، ایونٹ کے بیشتر ایوارڈ لے اڑے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستا ن سپر لیگ کا میلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہوگیا ۔ ایونٹ میں بلند و بالا چھکے اور شاندار چوکے بھی لگے اور وکٹیں بھی اڑائی گئیں ۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں لاہور قلندرز کی ٹیم تو پہلے ہی راؤنڈمیں باہر ہوگئی لیکن اس کے کھلاڑیوں نے کیش انعامات کا میلہ لوٹ لیا ، لاہور کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل ایونٹ کے بہترین فیلڈر اور بلے باز قرار پائے جب کہ فیئر پلے ایوارڈ بھی لاہور قلندرز کے ہی نا م رہا ۔

اسلا م آباد کے آندرے رسل نے 16وکٹوں کے ساتھ پاکستان سپر لیگ کے بہترین باؤلر کا اعزاز اپنے نام کیا ۔

متعلقہ عنوان :