پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی اکلوتی خواہش بھی پوری نہ ہوسکی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 فروری 2016 01:43

پاکستان سپر لیگ ، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی اکلوتی خواہش بھی ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار23فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی اکلوتی خواہش بھی پوری نہ ہوسکی ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اکلوتی خواہش یہ تھی کہ وہ پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن جیت کرٹرافی آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کے نام کرسکیں تاہم اب وہ اپنے خواب کو اگلے سال عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے ،وہ پشاور زلمی کے ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی ٹیم کو سپورٹ کیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ جاوید آفرید ی آرمی پبلک سکول کے 150بچوں کو پاکستان سپر لیگ دکھانے کے لیے متحدہ عرب امارت بھی لیکر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :