30 سال قید کی سزا مکمل کرنے کے 2 دن بعد قاتل نے اپنی ماں کو بھی قتل کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 24 فروری 2016 03:04

30 سال قید کی سزا مکمل کرنے کے 2 دن بعد قاتل نے اپنی ماں کو بھی قتل کر دیا

اکتوبر 1984 میں سٹیون پراٹ نے ایک شخص کو اپنے آبائی شہر نیوجرسی میں قتل کر دیا۔ اسے 30 سال قید کی سزا سنائی گئی۔امید تھی کہ سزا مکمل ہونے پر 30 سال بعد سٹیون ایک نئی زندگی شروع کرے گا مگر ایسا نہ ہوسکا۔ سٹیون کی رہائی پر اس کے گھر والوں نے اس کے استقبال کے لیے ایک پارٹی کا اہتمام کیا۔ایک دن تو خیریت سے گزرا مگر دوسرے ہی دن سٹیون نے اپنی 64سالہ ماں کو قتل کر دیا۔

سٹیون نے جج کو بتایا کہ میں مقدمہ چلانا نہیں چاہتا، میں ہی مجرم ہوں۔

(جاری ہے)

سٹیون کو دوبارہ 25سالوں کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
2014 کے اعداد و شمار کے مطابق امریکا میں 77 فیصد قیدیوں نے اپنی رہائی کے بعد 5سالوں میں لازماً کوئی نہ کوئی جرم کیا اور اس سزا پانے پھر جیل میں آئے۔تاہم سٹیون نے دوبارہ جرم کرنے میں دو دن لگائے۔
ایک ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ جو شخص اتنے لمبے عرصے تک جیل میں رہتا ہے ،اس کا دل کافی سخت ہوجاتا ہے، غصہ کرنا، لڑنا جھگڑنا اور مارپیٹ اس کا معمول بن جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ مزید جرائم کا مرتکب ہوجاتا ہے۔